دبئی کے ولی عہد نے کاروباری افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کاروباری افراد کو بڑی خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کاروباری شعبے کے لیے ایک درہم کے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق معاشی ریلیف پیکیج یکم اپریل 2026 سے تین سے چھ ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا جس کا مقصد کاروباری اداروں اور شہریوں پر مالی دباؤ کم کرنا ہے۔

ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت لازمی قرار دیا گیا ہے، کسٹمز ڈیٹا ادائیگی مدت 30 سے بڑھا کا 90 دن کردی گئی ہے جس میں مزید توسیع بھی ممکن ہے۔

دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ رہائشی اجازت نامے کے اجرا اور تجدید کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ بھی شامل ہے جس سے ہنرمند افراد کے لیے دبئی میں رہائش اور ملازمت مزید آسان ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں دبئی کسٹمز کے تحت ’ورچوئل ویئر ہاؤسز‘ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، آرٹ ورک سمیت اشیا کی عارضی درآمد میں خصوصی سہولت ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/N7bV58d
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad