پاکستان کے ایک سے زائد نیوز چینلز کی نشریات ہیک

کراچی (1 مارچ 2026): پاکستان کے ایک سے زائد نیوز ٹی وی چینلز کی نشریات ہیک کر کے ان پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی حمایت میں پیغام لگائے گئے۔

نیوز چینلز کی نشریات ہیکنگ کے ساتھ کئی پاکستانی نیوز ویب سائٹس پر گوگل اشتہارات سے موساد کی حمایت میں مہم چلائی گئی۔ علاوہ ازیں، پاکستان سمیت 19 ملکوں کی ویب سائٹس کو گوگل اشتہار کے ذریعے پرو موساد مہم کیلیے نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان میں پرو موساد مہم کیلیے زیادہ تر میڈیا ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ نیوز چینلز کی نشریات کی ہیکنگ اور گوگل اشتہارات میں پرو موساد مہم پر ادارے حرکت میں آگئے۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7ocSCbE
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad