پاک امریکا مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد کیا جارہا ہے، انسپائرڈ گیمبٹ 2026 مشق 8 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی جارہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ انسپائرڈ گیمبٹ 2026 مشق 8 سے 16 جنوری 2026 تک منعقد کی جارہی ہیں، 2 ہفتے پر مشتمل مشق میں انسدادِ دہشت گردی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، انسپائرڈ گیمبٹ 1995 سے جاری دوطرفہ تربیتی سلسلے کی 13ویں کڑی ہے
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں انسپائرڈ گیمبٹ مشق کے دوران وزٹر ڈے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قائم مقام امریکی ناظم الامور اور سینئر امریکی فوجی عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی، کمانڈر راولپنڈی کور بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
مہمانوں کو مشق کے دائرہ کار، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی، مہمانوں نے فوجی دستوں کی اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے، طریقہ کار میں بہتری کی جارہی ہے، مشق پاکستان اور امریکا کے عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔
پاک امریکا تعلقات تاریخ کی مضبوط ترین سطح پر، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/w9qAV3p