راولپنڈی (14 جنوری 2026): آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور بہتر ماحول کی دستیابی یقینی بنا رہے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی مالیاتی ادارے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے معروف عالمی فنٹیک فرم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زچری وٹ کوف کی قیادت میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ بنگلادیش ایئر فورس کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان کے ابھرتے ہوئے معاشی منظر نامے میں بین الاقوامی نجی سرمایہ کاری گروپوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاس ملاقات میں وٹ کوف نے پاکستان میں موجود بے پناہ اقتصادی مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں اسلام آباد کی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ معاشی استحکام کیلیے کوشاں ہیں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور قومی ترقی میں نجی شعبے کی ذمہ دارانہ شراکت کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی کیلیے پُرعزم ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MibzpqV