نعیمہ بٹ کی نوازالدین صدیقی کےساتھ گھومنے کی تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کی بالی ووڈ ایکٹر نوازالدین صدیقی کے ساتھ گھومنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نعیمہ بٹ نے عماد عرفانی کی اہلیہ "رباب” کا منفی کردار نبھایا تھا اور اس کردار نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔

اب انھوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ادکار نوازالدین صدیقی کی چند تصاویرشیئر کی ہیں جبکہ ساتھ ہی انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک خواب تھا۔

نعیمہ بٹ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر بظاہر کسی یورپی ملک کی لگ رہی ہیں جس میں وہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ موجود کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

پاکستانی اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بھارتی اداکار کو ٹیگ بھی کیا ہے، کچھ دیر قبل شیئر کی گئی ان تصاویر پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ مداح اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ نعیمہ بٹ سپرہٹ ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد اسکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

نعیمہ بٹ نے بھی بھارتی دھمکیوں کا مذاق اڑا دیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eAJrhRL
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad