’شرپسند‘ میں حفصہ سے پہلے کونسا کردار کرنا تھا؟ زونی شیخ نے بتا دیا

شوبز انڈسٹری ابھرتی ہوئی اداکارہ زونی شیخ کا کہنا ہے کہ ’شرپسند‘ میں حفصہ سے پہلے مجھے مناہل کا کردار ادا کرنا تھا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’بز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زونی شیخ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’شرپسند‘ میں، میں مناہل کے کردار کے لیے گئی تھی، میرے ذہن میں بھی یہی تھا کہ مناہل کا کردار ادا کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ میں مناہل کے کردار کو ہی پڑھا تھا پھر مجھے کال آئی کہ ہم آپ کو ولی کی بہن حفصہ کا کردار دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے حفصہ کا کردار پڑھا بھی نہیں تھا، سیٹ پر گئی تو پہلے دن ہی میرا رونے کا سین تھا، آنکھوں میں گلیسرین دلوائی، میں نے ڈائریکٹر سے پوچھا کہ یہ بہن اتنا رو کیوں رہی ہے تو وہ کہنے لگے تم نے پڑھا نہیں ہے پہلے کردار کو اچھی طرح پڑھ لو۔

زونی شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ مناہل کا کردار بڑا ہوگا اور حفصہ کم نظر آئے گی لیکن بعد میں علم ہوا کہ میرا کردار ہی سے ڈرامے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سین میں پرفارم نہیں ہو پارہا تھا تو مجھے ڈانٹ بھی پڑی، ڈائریکٹر احسن طالش نے مجھے کردار سے متعلق بہت اچھی طرح سکھایا، میں نے خود کو کردار میں ڈھال لیا اور اسے اچھے سے نبھایا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s8iRTjz
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad