علیمہ خانم نے ہزاروں پی ٹی آئی عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی

(31 مارچ 2026): علیمہ خانم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہزاروں عہدیداروں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی جہاں ان کے بھائی عمران خان قید ہیں۔

علیمہ خانم نے اپنے حالیہ بیان میں اعلان کیا کہ 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار اب بانی عمران خان کیلیے یہاں آ کر بیٹھیں گے، آج ہم نے صرف پارٹی کیلیے کال دی تھی، اس وقت حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ عمران خان کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا جائے، حکومت خود ڈیل کی خبریں پھیلا رہی ہے، ہم کسی سے نہیں ملتے اور نہ ملنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خانم نے دوسری بار حکومت کو ڈیل آفر کر دی

’بات چیت کیلیے عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ذمہ داری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کو لیڈ کریں گے، وہ اس حوالے سے تیاری کر رہے ہیں آپ کو بہت جلد پتا چل جائے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لیے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے، جو لوگ بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ سائیڈ پر ہو جائیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/c75LR9Z
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad