افغان طالبان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھاری جانی و مالی نقصان

افغان طالبان رجیم نے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کی جس پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال کارروائی کا فوری اور موثر جواب دیا گیا ہے، انہوں نے غلط اندازہ لگایا اور متعدد مقامات پر بلا اشتعال پر فائرنگ کی ہے۔

افغان طالبان نے کے پی میں سرحد پار متعدد مقامات پر فائرنگ کی، فورسز نے بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ سیکٹر میں بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے، فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔

وزارت طلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JNuk8Vm
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad