شریف مرد آج کل بہت کم ہیں، غنا علی

شوبز انڈسٹری کی معرف اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ آج کل شریف مرد بہت کم ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ غنا علی نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل شریف مرد بہت کم ہیں یا اگر ہیں تو بہت کم نظر آتے ہیں۔

غنا علی نے کہا کہ جو اچھے مرد ہوتے ہیں ان سے لڑکیوں کو فوری شادی کرلینی چاہیے کیونکہ آپ کی زندگی میں جو سکون ہے وہ بہت مشکل سے میسر آتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میری شوہر سے پہلی ملاقات شوٹنگ رینج پر ہوئی تھی میں نے فضول ہی گولیاں چلا رہی تھی وہ انکھیوں سے گولیاں چلا رہے تھے۔

یہ پڑھیں: شادی کے بعد لوگ ٹارگٹ نہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، غنا علی

انہوں نے کہا کہ میں پستول چلانا سیکھ رہی تھی اور غلط چلا رہی تھی، انہوں نے مجھے نوٹس کیا اور سمجھایا وہاں سے میری سلام دعا بڑھی۔

اداکارہ نے کہا کہ شوہر بہت شرمیلے ہیں انہوں نے مجھ سے کہا کہ نمبر کا تبادلہ ہوسکتا ہے تو میں نے انہیں نمبر دے دیا تھا، جب وہ صبح آفس میں ہوتے تھے تو ویڈیو کال پر مجھ سے باتیں کرتے رہتے تھے۔

غنا علی نے کہا کہ شوہر نے محبت کے چار ماہ بعد ہی شادی کے لیے پرپوز کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بہت بڑھ گئی ہے ان کی طرف سے بھی ایسا ہی ہے، میں تنہا رہتی تھی، والدین کام کرتے تھے، بہنیں پڑھنے کے لیے باہر چلی گئی تھیں، بھائی بھی ٹینس کھیلنے چلے جاتے تھے۔ اب مجھے ان کا ساتھ ملا ہے جو بہت اچھا لگتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M1KQNaF
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad