پاک افغان سرحد پر طالبان نے باجوڑ کے علاقے برہ لغڑئی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر مارٹر گولے گرنے اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر مہمند میں گرسال سیکٹر میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں جس میں مزید 3 طالبان جہنم واصل ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک افغان طالبان کی تعداد تقریباً 30 ہو گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jGc7eTt