مائیک ہیسن نے بابر اعظم کی تعریف کی ہے یا بے عزتی؟

سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں بابر اعظم کی تعریف نہیں بے عزتی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی ’اسپیشل ٹرانسمیشن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جب آپ کا ہیڈ کوچ یہ کہہ رہا ہے کہ پاور پلے میں بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے اس لیے 12 اوورز کے بعد ہم اس کو نہیں بھیج سکتے۔

باسط علی نے کہا کہ یہ تو آپ بابر اعظم کی بے عزتی کررہے ہیں اور پھر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کا نمبر ون بیٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا دباؤ میری سمجھ سے باہر ہے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے کوئی بابر اعظم کی ٹیم نہیں ہے، کرکٹ سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر سے بات شروع ہورہی ہے اسی پر ختم ہورہی ہے جو سلیکٹ نہیں ہوا اس پر گفتگو ہی نہیں ہورہی۔

یہ پڑھیں: مائیک ہیسن نے نمیبیا کے خلاف بابر اعظم کو بیٹنگ نہ دینے کی وجہ بتا دی

کامران اکمل نے کہا کہ آپ نے باہر اعظم کو ایشیا کپ سے باہر کیا لیکن یہ بہترین موقع تھا کہ اسے کھلا دیتے تو ورلڈ کپ سے قبل ہی آپ کو اندازہ ہوجاتا، لیکن آپ انہیں وہاں لے کر نہیں گئے اور ورلڈ کپ میں لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ اب بابر پرفارم نہیں کررہا تو پھر وہی باتیں ہورہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Blu4bVr
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad