پرینکا چوپڑا بالی وڈ چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

ممبئی (21 فروری 2026): نامور بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بالی وڈ چھوڑ کر ہالی وڈ میں قسمیت آزمانے کے پیچھے چھپی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔

اپنی آنے والی ہالی وڈ فلم ’دی بلف‘ کی تشہیر کے دوران پرینکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ بالی وڈ میں کام کے دوران وہ اکثر خود کو محدود اور تخلیقی طور پر دبا ہوا محسوس کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجنیش دگل نے پرینکا چوپڑا پر الزام لگا دیا

انہوں نے وضاحت کی کہ مخصوص حالات اور انڈسٹری کے دباؤ نے انہیں بیرون ملک مزید پُرکشش اور اطمینان بخش مواقع تلاش کرنے پر مجبور کیا۔

اپنے بالی وڈ کیریئر کے عروج پر بھارتی اداکارہ ایسے کرداروں کی تلاش میں تھیں جو بطور فنکار ان کیلیے چیلنجنگ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آگے بڑھنا چاہتی تھیں اور ایسے کام کی تلاش میں تھیں جو انہیں تخلیقی طور پر ترقی کرنے کا موقع دے، امریکا منتقلی نے ان کیلیے وہ راستے کھول دیے جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر اپنے کیریئر کو نئے سرے سے شروع کرنے میں مدد ملی، تقریباً 12 سال بعد وہ محسوس کرتی ہیں کہ اب بالآخر انہیں وہ رفتار حاصل ہوگئی کہ وہ عالمی سطح پر بامعنیٰ پروجیکٹس کا انتخاب کر سکیں۔

پرینکا چوپڑا نے بین الاقوامی مواقع کی تلاش کا آغاز 2012 میں اپنے میوزک کیریئر کے آغاز کے ساتھ کیا تھا۔ انہوں نے ہالی وڈ میں اداکاری کا آغاز ٹی وی سیریز ’کوانٹیکو‘ میں مرکزی کردار سے کیا جس سے انہیں عالمی شہرت ملی۔

اس کے بعد وہ ’بے واچ‘ اور ’دی میٹرکس ریسریکشنز‘ جیسی بڑی فلموں میں نظر آئیں۔ وہ فی الحال ’سیٹاڈل‘ اور آنے والی ایکشن فلم ’ہیڈز آف اسٹیٹ‘ سمیت بین الاقوامی پروجیکٹس میں کام کر رہی ہیں۔

فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ کا پریمیئر 25 فروری کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوگا۔

انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہندوستانی فلموں سے محبت کرتی ہیں اور وارانسی میں دوبارہ شوٹنگ شروع کر کے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ان کا تعلق بالی وڈ اور ہالی وڈ دونوں سے برابر ہے اور وہ ان دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کرنا چاہتیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VRwQ3UO
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad