سابق ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کا دعویٰ ہے کہ شاداب خان کو کپتان بنانے کے لیے ماحول بنایا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر خرم منظور نے کہا کہ آپ کے پاس دو ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں سپورٹ کیا جائے تو وہ ورلڈ کپ کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان میں ایک عبدالصمد اور دوسرا معاذ صداقت ہے، یہ دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو چھ اور سات نمبر پر آکر سامنے والے ٹیم کو دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خرم منظور نے کہا کہ ایسا کھلاڑی کو آپ کو چاہیے، معاذ صداقت نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پرفارم بھی کیا ہے اور عبدالصمد کی پرفارمنس بھی سب کے سامنے ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ سب سے بڑی مثال حسن علی کی ہے، وہ ٹیم میں پرفارم کرکے آیا اور اسے بینچ پر بٹھا کر ٹیم سے ہی باہر کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچ اور کنڈیشن کو دیکھ کر ایک دو پلیئرز کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، سری لنکا میں ورلڈ کپ ہے وہاں بابر اور رضوان کی ضرورت ہوگی، تیسرا سلمان علی آغا خود ہیں اگر وہ تب تک کپتان رہے۔
خرم منظور نے کہا کہ میں تو شاہین آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کے حق میں ہوں، وہ خود پرفارمنس دکھا کر پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو دو مرتبہ ٹرافیاں بھی جتواچکے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ شاداب خان کو کپتان بنانے کے لیے ماحول بنایا جارہا ہے ہوسکتا ہے میں غلط بھی ہوں لیکن یہ ہونا نہیں چاہیے، یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ انہوں نے کیمپ جوائن کرلیا ہے، یہ کونسا اتنا بڑا پلیئر ہے، میں نے انضمام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے دیکھا ہے اور شاداب بستر سے اٹھ کر دو ری ہیب کرکے ٹیم میں آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو قائد اعظم ٹرافی ہورہی ہے وہاں جاکر پرفارم کرنا چاہیے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ki18G4P