اداکار اور ہدایت کار سید احتشام الدین نے ساحر لودھی کو فلمیں بناتے رہنے کا مشورہ دے دیا۔
سید احتشام الدین اور ساحر لودھی دونوں نے پاکستان میں فلمیں بنانے کی کوشش کی، احتشام الدین باصلاحیت ہیں اور انہوں نے اداکاری اور ہدایت کاری دونوں شعبوں میں شاندار کام کیا ہے۔
انہوں نے ٹیلی ویژن پر بہت سی ہٹ فلمیں دی ہیں جب کہ ساحر لودھی کا شمار بھی پاکستان کے معروف ترین ستاروں میں ہوتا ہے۔
حال ہی میں احتشام الدین نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
یہ پڑھیں: میں نے کبھی نہیں کہا میرا چہرہ شاہ رخ خان سے ملتا ہے، ساحر لودھی
ساحر لودھی نے ’راستہ‘ فلم بنائی تھی جس میں انہوں نے خود ہی مرکزی کردار نبھایا اور یہ فلاپ ثابت ہوئی، بہت سے لوگوں نے فلم کا مذاق اڑاتے ہیں۔
فلمساز اور اداکار نے کہا کہ میں ساحر لودھی کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ انہیں راستہ فلاپ ہونے کے باوجود فلمیں بناتے رہنا چاہیے، پاکستان اور بھارت میں کئی ایسے ستارے ہیں جنہیں کامیابی تک پہنچنے میں وقت لگا، اجے دیوگن، اکشے کمار اور ہمایوں سعید ایسے اداکار ہیں جنہوں نے کام جاری رکھا اور آخرکار ناظرین کے دلوں میں جگہ بنالی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح ساحر لودھی کو بھی کام کرتے رہنا چاہیے اور وہ فلمیں بنانا بند نہ کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pz5wMWa