احسن خان نے فیملی اور بچپن کی یادیں بتا دیں

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے فیملی اور بچپن کی یادیں بتا دیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں احسن خان نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی خواتین کو زیادہ دنیا کا علم ہوتا ہے، ایک دفعہ یاد ہے والدہ میرا پیچھا کررہی تھیں اور ایک جگہ سے مجھے ڈانٹ کر نکلوایا، اس وقت مجھے بہت برا لگا تھا لیکن آج سوچتا ہوں کہ انہوں نے بالکل صحیح کیا تھا کیونکہ اس کمپنی میں کچھ اچھا نہیں ہورہا تھا۔

احسن خان نے کہا کہ جب چار بچے ہوں گھر میں اور امی کو انہیں دیکھنا ہو تو یہ ان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے، یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

اداکار نے کہا کہ ماں جانتی ہے کہ بچے کو کس طرح ٹریٹ کرنا ہے یہ بہت ہی ٹف جاب ہے، میں اس فیلڈ کی خواتین کو سلیوٹ کرتا ہوں جو کام بھی کررہی ہیں اور بچوں کو بھی دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابا سے کم ڈرتا تھا کیونکہ آج تک مارا نہیں ہے لیکن والدہ سے مار کھائی ہے اور ان سے ہم کہتے بھی تھے کہ غصہ کسی اور بات پر ہے اور ہم پر سارا غصہ نکال دیا۔

احسن خان نے کہا کہ پڑھائی میں سختی نہیں تھی کیونکہ میں اچھا طالب علم تھا، بڑے بھائی میرے دوست بھی ہیں تو بچپن میں جو بھی پریشانی تھی یا کوئی مجھے بُلی کرتا تھا تو ان سے شیئر کرتا تھا، ہم تینوں بھائی لندن میں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے ہم سے لوگ ڈرتے بھی تھے کہ تینوں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

یہ پڑھیں: ایک نظر میں ہونے والی محبت نہیں وقتی جذبہ ہوتا ہے، احسن خان

اداکار نے کہا کہ تین بھائی اور دو بہنیں ہیں، ایک بہن کی شادی ہوگئی ہے ان سے گھر کے کام کم کروائے لیکن ان سے دوستی بہت اچھی ہے اور وہ مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ کرتی ہیں، چھوٹی بہن ساتھ رہتی ہے وہ سب کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہنوں نے مجھ سے کبھی کچھ نہیں مانگا لیکن میں پہلے ہی سب کچھ لاکر دے دیتا ہوں۔

احسن خان نے کہا کہ فیملی میں سے کوئی شوبز میں نہیں ہے، مجھے آرٹ کا بچپن سے شوق تھا، لندن کے اسکول میں بہت زیادہ پینٹنگ لوگ مجھ سے بنواتے تھے، اداکاری اور گانے کا شوق اس لیے ہوا کہ بچپن میں گھر میں نصرت فتح علی خان کو پرفارم کرتے دیکھا ہے، محمد علی، زیبا، ندیم کا گھر میں آنا جانا تھا تو انہیں بچپن سے ہی دیکھ رہا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں دیکھتا تھا کہ یہ سب اداکار ایسا کیا کرتے ہیں کہ لوگ ان کے پیچھے بھاگتے ہیں، وہاں سے ہی مجھے اداکاری اور گلوکاری کا شوق ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7iAg5Pf
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad