سپریم کورٹ نے ممنوعہ بور لائسنس کے اجرا کا نوٹس لیتے ہوئے حکمنامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے نوٹس اسلحہ چوری کے ملزم کی ضمانت کے مقدمہ میں لیا۔ عدالت نے رجسڑار آفس کو کیس کو 184(3) کے تحت رجسٹرڈ کرنے کا حکم دے دیا۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران ممنوعہ بور کا لائسنس سامنے آیا، عدالتی استفسار پر تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ مالک سے لائنسنس بارے تحقیقات نہیں کی گئی، دوران سماعت عدالت میں ڈی آئی جی مردان کی جانب جاری کیا گیا مجوزہ لائسنس عدالت کو دکھایا گیا۔
کس اختیار کے تحت ڈی آئی جی مردان کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ رکھنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا، آیا ممنوعہ بور کو لائسنس جاری کیا جاسکتا ہے؟ ممنوعہ اسلحہ کا لائسنس اگر جاری ہو سکتا ہے تو کون کرے گا؟ ممنوعہ اسلحہ کے جاری کردہ لائسنس کی تعداد کیا ہے؟ ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کیا آسانی سے دستیابی کیا آئین کے آرٹیکل 9 سے مطابقت رکھتی ہے ؟
سپریم کورٹ نے معاملہ کے 184(3) کے زمرے میں آنے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کو بھجوادیا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردئیے اور صوبائی سیکریٹری داخلہ اور آئی جیز سے بھی ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VfXiO79