بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ایشا دیول اور شوہر بھرت تختانی میں علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی اور سال 2015 میں آخری ہندی فلم ’کل دیم ینگ‘ میں جلوہ گر ہوئیں اور پھر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔
سال 2017 میں ایشا دیول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام رادھیا تختانی رکھا جبکہ 2019 میں پیدا ہونے والی دوسری بیٹی کا نام مرایا تختانی رکھا۔
حال ہی میں ریڈٹ پر صارف نے دعویٰ کیا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی میں طلاق ہوگئی ہے جس کی وجہ شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ نہیں کرنا بتائی گئی۔
صارف نے دعویٰ کیا کہ ایشا اور بھرت شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔
گزشتہ دنوں ایشا دیول نے اپنی پہلی فلم کے 23 سال مکمل ہونے پر پوسٹ شیئر کی تھی جس پر مداحوں نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی تھی۔
مداحوں نے لکھا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں، کیا آپ الگ ہوگئے ہیں؟۔‘
تاہم ایشا دیول نے طلاق سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور نہ ہی شوہر بھرت نے اس سے متعلق کچھ کہا ہے۔
واضح رہے ہیما مالنی کی 75ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران بھی بھرت کو نہیں دیکھا گیا تھا جس کے بعد دونوں کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CKv10ei