ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مزاحیہ جملے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں یہ سب سچ ہے، چاہے ایسا نہ ہوا ہو۔‘

ویڈیو میں ژالے سے کہا جاتا ہے کہ ’بھئی تیرے بارے میں ایک بات پتا چلی ہے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’جو سنا ہے بھائی وہ مان لو، میرے پاس سمجھانے کا وقت نہیں ہے، تم چاہو تو اپنے پاس سے کچھ اور بھی شامل کرلو۔‘

ژالے کہتی ہیں کہ ’جو سوچا ہے جیسے سوچنا ہے ویسے سوچو۔‘

اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

انہوں نے اس سے قبل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’پیار کا خمار بن گیا بخار۔‘

ویڈیو میں ژالے کہتی ہیں کہ ’پیار بہت اچھا ہوتا ہے، پیار میں پہلے آپ ہوتا ہے، پھر تم ہوتا ہے، پھر تو ہوتا ہے، پھر تو تو میں میں ہوتا ہے، پھر لوگ تھو تھو کرتے ہیں۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JWHp5Ye
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad