پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد (22 اکتوبر 2026): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 377 روپے 71 پیسے ہوگئی، ڈیزل کی قیمت 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 391 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

Follow US on ARY Tube

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ کیا تھا۔

مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R6yNfan
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad