(21 اکتوبر 2026): گلوکار میکا سنگھ نے بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر سبودھ انیال کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے بڑے بھائی دلیر مہندی کو 35 لاکھ روپے ادائیگی کا ثبوت پیش کریں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر سبودھ انیال کے دعوؤں پر سوال اٹھایا اور مبینہ ادائیگی کی دستاویزات کا مطالبہ کیا۔
میکا سنگھ نے لکھا کہ آپ نے 35 لاکھ کیش میں دیے تھے یا چیک کے ذریعے؟ اگر آپ کے پاس ادائیگی کی رسیدیں ہیں تو براہ کرم عوام کے سامنے شیئر کیجیے تاکہ سب کو سچ پتا چل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں؟ بھارتی وزیر نے اسٹیج پر دلیر مہندی کو جھاڑ پلا دی
واضح رہے کہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب سبودھ انیال نے نوراتری کی تقریب میں دلیر مہندی کی پرفارمنس پر سوال اٹھایا اور الزام لگایا کہ گلوکار لائیو گانے کے بجائے لپ سنک کر رہے تھے۔
بعدازاں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبودھ انیال نے بتایا کہ منتظمین نے دلیر مہندی کو موسیقی کی صنعت میں ان کی شہرت اور مقبولیت کی وجہ سے مدعو کیا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 35 لاکھ روپے فیس لینے کے باوجود پرفارمنس توقعات پر پورا نہیں اتری، ایک مقامی نمائندے اور تقریب کی انتظامی کمیٹی کے رکن کے طور پر انہیں پرفارمنس سے متعلق عوامی تحفظات دور کرنے کیلیے دباؤ کا سامنا ہے۔
میکا سندھ نے اس تنازع کے درمیان اپنے بھائی کا بھرپور دفاع کیا اور تجربہ کار گلوکار پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jLX2qWr