لائبہ سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم نعمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

(20 اکتوبر 2026): انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم نعمان نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا، پولیس ٹیم زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر برآمدگی کیلیے اسے لے کر جا رہی تھی، اس دوران دو موٹرسائیکل پر سوار چار نامعلوم افراد نے نعمان کو چھڑانے کیلیے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی، ملزم نعمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لائبہ خودکشی کیس کی تحقیقات میں ایک نیا موڑ سامنے آگیا

ملزم نعمان فراڈ کی وجہ سے خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ اعجاز کے مقدمے کا مرکزی ملزم تھا۔ اس نے طلبہ کو تعلیم کیلیے امریکا بھیجنے کیلیے 90 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم نے درجنوں خواتین سے بھی اسی طرح کے فراڈ کیے تھے، جبکہ اس کے خلاف 26 خواتین کو مبینہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

مرکزی ملزم کا اعتراف جرم

ملزم نعمان نے گرفتاری کے بعد لائبہ کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ لائبہ کا ملزم سے رابطہ رواں سال فروری میں اپنی دوست عائزہ کے ذریعے ہوا تھا، لائبہ نے عائزہ کے ساتھ مل کر ایک آن لائن ٹک شاپ کا کام شروع کیا تھا جو بدقسمتی سے نہ چل سکا۔

ملزم کی دوست عائزہ فاطمہ کا ایک بھائی امریکا میں مقیم ہے، لائبہ اعجاز نے عائزہ سے امریکا کا ویزہ لگوا کر دینے سے متعلق بات کی تھی۔

نعمان نے لائبہ کو دھوکہ دینے کیلیے عائزہ بن کر رابطہ کیا

ملزم نعمان نے لائبہ کو دھوکہ دینے کیلیے دوسرے نمبر سے عائزہ بن کر رابطہ کیا، جبکہ عائزہ کے بھائی اظہر کے نام سے ایک جعلی جی میل اکاؤنٹ بھی کھولا۔ ملزم ان دونوں جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لائبہ سے مسلسل رابطے میں رہا۔

نعمان نے لائبہ  کے اسٹوڈنٹ ویزہ کی تمام جعلی دستاویزات تیار کی تھیں

ملزم نعمان نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے لائبہ اعجاز کے اسٹوڈنٹ ویزہ کی تمام جعلی دستاویزات تیار کی تھیں۔

پولیس نے ملزم اور مقتولہ کے درمیان ہونے والی چیٹ کا کچھ حصہ حاصل کیا اور کیس سے متعلق مزید شواہد اور حقائق سامنے لانے کیلیے ملزم کا موبائل فون فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XPW9TfN
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad