(22 اکتوبر 2026): سکیورٹی فورسز نے گوادر میں فتنہ ہندوستان کی تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں فتنہ ہندوستان نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر میں دہشتگردوں کے حملے میں بلوچ مزدور خاندانوں کے 11 افراد شہید
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے 3 مزید دہشتگردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے، ایک اور مقام گوادر شاہراہ کے قریب ہوٹل میں موجود دہشتگردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے، 4 دہشتگرد فورسز کے گھیرے میں ہیں، گوادر جی او سی فورسز کے آپریشن کو لیڈ کر رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hg7eMXp