پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان

اسلام آباد (4 ستمبر 2026): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 345 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں پر بڑا فیصلہ، نیا نظام نافذ کرنے کی تیاری

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 378 روپے 5 پیسے مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

گزشتہ روز پیٹرول 2 روپے 84 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 28 پیسے مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیاتھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wck6ozl
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad