عزت کرنے والے شخص سے شادی کروں گی، نوال سعید

اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ جیون ساتھی منتخب کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل ہے، میں عزت کرنے والے شخص سے شادی کروں گی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ نوال سعید کا حالیہ بیان وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی، لائف پارٹنر منتخب کرنے کا فیصلہ کیریئر کا انتخاب کرنے سے کہیں زیادہ مشکل اور ایک جوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیریئر میں آپ ہمیشہ نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں یا اپنا راستہ بدل سکتے ہیں لیکن لائف پارٹنر کا انتخاب اتنا آسان نہیں کیونکہ آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ کوئی انسان آگے چل کر کیسا نکلے گا۔

اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ جب بھی وہ شادی کریں گی، وہ شوبز انڈسٹری سے باہر کے کسی شخص کا انتخاب کرنے کو ترجیح دیں گی۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کے حوالے سے وہ کسی امیر یا بہت مشہور شخصیت کے بجائے ایک روادار، عزت کرنے والے، مہربان اور سادہ مزاج انسان کو ترجیح دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی اور حمزہ علی عباسی شامل تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MRPuGv6

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad