پیٹرول 43 پیسے سستا، ڈیزل مزید مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 424 روپے 92 پیسے ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: حکومتی سبسڈی، پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا اہم بیان

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے ہوگئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جس کے بعد نئے نرخ 421 روپے 45 پیسے ہوگئے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yheb9Lw
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad