پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

پاکستانی معیشت کو غیرملکی سرمایہ کاری سے بڑا سہارا ملنے لگا۔ 3سال بعد پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری پھر سے بڑھنے لگی ہے۔

اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے جاری کردہ ڈیٹا میں پیشرفت سے پتہ چلتا ہے کہ اگست میں پاکستان میں 31کروڑ 60 لاکھ ڈالرکی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ہوئی۔ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں ماہانہ 77فیصد اور سالانہ 80 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کے2 ماہ میں 50کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی اور اگست میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 24 فیصد اضافہ ہوا، اگست میں چائنیز کمپنیز 11کروڑ 30لاکھ ڈالرکی انویسٹمنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں۔

کنیڈین 50، یو اے ای 48، ہانگ کانگ نے 24 ملین ڈالرسرمایہ کاری کی جب کہ سوئٹزرلینڈ کی کمپنیز 16 ملین ڈالر انویسٹمنٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/djb9LIM
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad