پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے تین فاسٹ بولرز کے نام بتائے ہیں جو مستقبل میں پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران محمد عامر سے کہا گیا کہ وہ کچھ ابھرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کے نام بتائیں جنہیں شاید ابھی تک بین الاقوامی شائقین اچھی طرح سے نہیں جانتے ہیں۔
جواب میں انہوں نے محمد علی، علی رضا اور خرم شہزاد کے نام لیے۔
عامر نے کہا کہ میرے خیال میں محمد علی بہت اہم ہوں گے۔ وہ بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ اور پی ایس ایل سے نوٹنگھم شائر کے لیے کھیلے ہیں۔
محمد عامر نے علی رضا اور خرم شہزاد نام بھی لیا جو ان کے خیال میں پاکستان کے لیے ایک اہم فاسٹ باؤلر بننے کی خوبیاں رکھتے ہیں۔
18 سالہ نوجوان فاسٹ بولر نے پی ایس ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں پشاور زلمی کے ساتھ 14 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر ہم علی رضا کو اچھے سے استعمال کریں تو وہ بہترین فاسٹ بولر ہے، وہ تیز بولنگ کرتے ہیں اور آگے چل کر ٹیم کے لیے اہم کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sOC41P2