کراچی میں بینک سے 40 لاکھ روپے لے کر نکلنے والا شہری لُٹ گیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں بینک سے 40 لاکھ روپے لے کر نکلنے والا شہری لُٹ گیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیفنس فیز ٹو میں شہری بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو موٹر سائیکل پر ڈکیت آگئے۔

سی سی ٹی وی میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈاکو شہری سے رقم لوٹنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ پڑھیں: کراچی : مارٹ کے مالک سے 60 لاکھ روپے کی ڈکیتی ، فوٹیج سامنے آگئی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بینک میں موجود ڈاکوؤں کے ساتھی نے ریکی کی ہے۔

واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان نے مارٹ کے مالک سے مبینہ طور پر 60 لاکھ روپے چھین لیے جبکہ مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مارٹ کا مالک رقم بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران عامر نامی راہگیر زخمی ہوا، جو بینک میں پے آرڈر جمع کروانے آیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Cdg4pih
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad