منگھوپیر روڈ پر احتجاج : کے الیکٹرک کا ردعمل آگیا

کراچی : بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف منگھوپیر روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں احتجاج پر کے الیکٹرک کا ردعمل آگیا۔

اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ منگھوپیر میں بعض فیڈرز پر بجلی نقصانات (لائن لاسز) کی شرح 80 فیصد سے  تجاوز کرگئی ہے۔

کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق بجلی نقصانات (لائن لاسز) کی بنیادی وجہ بڑے پیمانے پر بجلی چوری، کنڈا کلچر اور بلوں کی عدم ادائیگی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کے رہائشی مسلسل بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی میں ملوث ہیں۔

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، منگھوپیر کے مکین اپنے بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائی۔

واضح رہے کہ کےالیکٹرک کی پالیسی کے تحت جن علاقوں میں لائن لاسز 70 یا 80 فیصد سے زائد ہوں، وہاں سسٹم کو محفوظ رکھنے کے لیے طویل اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

اسی انتہائی بلند شرح کی وجہ سے ملحقہ علاقوں کے ایماندار اور بل ادا کرنے والے صارفین بھی شدید لوڈ شیڈنگ بھگتنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔

مظاہروں کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے عام شہریوں کو انتہائی دقت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں ٹریفک جام اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

گرمیوں میں بجلی کا بل کم کیسے کیا جائے؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xGSNewX
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad