بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی میں ایک اور لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں 2644 مربع فٹ کا لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق جوڑے گوڈریج اسکائے شور رہائشی منصوبے میں اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 18.29 کروڑ روپے ہے۔
اپارٹمنٹ عمارت کی بالائی منزلوں میں واقع ہے اور اس کے ساتھ 316 مربع فٹ کا اضافی خصوصی حصہ اور تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: روہت شرما کی اہلیہ نے "شاہی محل” جیسا پرتعیش اپارٹمنٹ خرید لیا!
دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 69159 روپے فی مربع فٹ بنتی ہے جو ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں میں لگژری پراپرٹی کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
ممبئی میں جائیداد کے علاوہ ویرات کوہلی گروگرام کے ڈی ایل ایف فیز 1 میں وسیع 10000 مربع فٹ گھر کے مالک ہیں جس میں سوئمنگ پول، ایک جدید ترین جم سمیت کئی دیگر پریمیم سہولیات ہیں اور اس کی قیمت تقریباً 800 ملین روپے ہے۔
ویرات اور انوشکا کے پاس علی باغ میں آواس بیچ کے قریب زیراد گاؤں میں پانچ ایکڑ سے زائد اراضی بھی ہے جو انہوں نے تقریباً 380 ملین روپے میں خریدی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/X4w0UPZ