امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے انسپکٹرز مناسب وقت پر ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے۔
پنسلوانیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری پروگرام سے متعلق ایران کا مؤقف غلط ہے اوروہ بھی یہ جانتے ہیں ایران کے جوہری پروگرام کا 100فیصد جائزہ لیا جائے گا اگر ایران کو مصیبت چاہیے تو جوہری ہتھیار حاصل کرلے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر رہی ہیں جو 70 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں۔
ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کی غیرمشروط منظوری دے دی، ٹرمپ
ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کو نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے دورے کی اجازت دینے کا ارادہ نہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے بحیثیت رکن ملک ایران موجودہ اور شفاف بین الاقوامی ضابطہ کار پر عمل کرے گا تاہم جوہری مراکز کے معائنے کے لیے آئی اے ای اے کے دوروں سے متعلق کوئی واضح شیڈول طے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے بحال فنڈز کے استعمال کا طریقہ کار ملکی مفادات کے مطابق طے ہو گا جب کہ لبنان پر جنگ کا خاتمہ امریکاکے ساتھ ہونیوالی مفاہمتی یادداشت کی بنیادی شرط ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی میزائل طاقت امریکاکے ساتھ ہونیوالے مذاکرات کا حصہ نہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kRhsF02