میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم کردی

ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم کردی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا کے کپتان میسی نے آسٹریا کے خلاف 38ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔

میسی نے یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 17واں گول اسکور کیا ہے اور جرمنی کے میروسلاف کا سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

ارجنٹینا کے کپتان نے 38ویں منٹ میں فاکونڈو میڈینا کے پاس پر ریکارڈ گول کیا۔

واضح رہے کہ میسی پانچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں کیریئر کے 13 گولز کے ساتھ 2026 کے ورلڈ کپ میں داخل ہوئے، انہوں نے الجزائر کے خلاف پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کی اور جرمنی کے میروسلاف کے 16 گول کے ریکارڈ کو برابر کیا تھا۔

Latest Sports News and Breaking News from ARY News

میسی کے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 2006 کے ورلڈ کپ میں سربیا و مونٹی نیگرو کے خلاف ایک گول سے ہوا تھا۔ بعد ازاں 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں انھوں نے فرانس کے خلاف 2 گول کر کے ارجنٹینا کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

لیونل میسی کے ورلڈ کپ گولز:

16 جون 2006 بمقابلہ سربیا و مونٹی نیگرو: 1 گول

15 جون 2014 بمقابلہ بوسنیا: 1 گول

21 جون 2014 بمقابلہ ایران: 1 گول

25 جون 2014 بمقابلہ نائجیریا: 2 گول

26 جون 2018 بمقابلہ نائجیریا: 1 گول

22 نومبر 2022 بمقابلہ سعودی عرب: 1 گول

26 نومبر 2022 بمقابلہ میکسیکو: 1 گول

3 دسمبر 2022 بمقابلہ آسٹریلیا: 1 گول

9 دسمبر 2022 بمقابلہ نیدرلینڈز: 1 گول

13 دسمبر 2022 بمقابلہ کروشیا: 1 گول

18 دسمبر 2022 بمقابلہ فرانس: 2 گول

16 جون 2026 بمقابلہ الجزائر: 3 گول

22 جون 2026 بمقابلہ آسٹریا: 1 گول



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lbRKBLW

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad