لاہور میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم سے این سی سی آئی اے نے قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر برآمد کرلیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے 40 خواتین کا ڈیٹا، 763 خواتین قابل اعتراض ویڈیو اور 1338 تصاویر برآمد کی ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر استخارے کے بہانے خواتین کو ورغلاتا تھا، فرانزک رپورٹ کی مدد سے متعدد متاثرہ خواتین کی شناخت کرلی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر اور بوتیک کی دکان کو مرکز بنا رکھا تھا وہ اعتماد میں لینے کے بعد خواتین کو بلیک میل کرتا تھا جبکہ اس کا بوتیک انارکلی میں ہے جہاں سے وہ خواتین کو ورغلا کر آستانے میں لے کر جاتا تھا۔
دوران ریمانڈ ملزم کی نشاندہی پر دو موبائل فونز، دو انٹرنیٹ راؤٹرز اور استخارے کی کتاب بھی برآمد ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد علی وسیم نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، بلیک میلر کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/98FuMNH