’بیچارے موٹرسائیکل سوار سے لیوی لے کر ہڑپ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘

اسلام آباد (20 جون 2026): قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ایک رکن نے کہا کہ بیچارے موٹرسائیکل سوار سے لیوی لے کر ہڑپ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس میں رکن شاہدہ اختر نے بتایا کہ ماضی میں ایک ریفائنری پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے 47 ارب روپے کی نادہندہ تھی، اس نے47 ارب پی ڈیل ایل اور 33 ارب لیٹ پیمنٹ سرچارچ 6 سال ادا نہیں کیا۔

اس پر قائمہ کمیٹی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے نادہندہ گان کے خلاف سخت قوانین متعارف کروائے جائیں۔ چیئرمین سید نوید قمر نے کہا کہ ایسے قوانین کی ضرورت ہے کہ کوئی کمپنی یا ریفائنری پی ڈی ایل اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی نادہندہ نہ ہو سکے۔

اجلاس میں موجود وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ مستقبل میں چند کمپنیوں کے پی ڈی ایل کے نادہندہ ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

اس پر رکن قائمہ کمیٹی جاوید حنیف نے تجویز پیش کی کہ بیچارے موٹرسائیکل سوار سے لیوی لے کر ہڑپ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ملک کیلیے دیتی ہے، کمپنیوں کو قومی محاصل کا نادہندہ نہیں ہونے دیں گے۔

ایک اور ممبر ارشد وہرہ نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی ہر ماہ ادا کرنے کا پابند بنایا جائے۔

سید نوید قمر نے مطالبہ کیا کہ آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی کی مانیٹرنگ کا سخت ترین نظام لایا جائے، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی 100 فیصد قومی خزانے تک منتقلی کیلیے رولز میں ترامیم ضروری ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ وزارت پیٹرولیم کلائمیٹ سپورٹ اور پیٹرولیم لیوی رولز کیلیے ایک دن مزید لے اور 21 جون تک بنائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0R4vk56
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad