راولپنڈی کی حبیب کالونی میں بچے کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کی حبیب کالونی میں بارش اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بچہ نالے میں ڈوب گیا تھا جس کی لاش تین روز بعد نالہ لئی گوالمنڈی سے ملی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار سے پانچ بچے نالے کے پاس کھڑے ہیں اور نالے کے قریب کھڑے بچے کو ساتھ موجود بچے نے کھیلتے ہوئے دھکا دے دیا۔
بچے کے نالے میں گرنے کے بعد دیگر بچے وہاں سے بھاگ گئے۔
لاش کو ریسکیو ٹیموں نے نالہ لئی سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔
ادھر ساہیوال کے نواحی علاقے میں بچہ مین ہول میں گر گیا جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچہ والدہ کے ساتھ جاتے ہوئے مین ہول میں گرا، ذمہ دار واسا اہلکار کو معطل کرکے کارروائی کی جائے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z4mTWiN