اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں زیبا کی بہن اور سبک کی خالہ عالیہ نے ثابت کردیا کہ بہن کے بچے بھی اپنے ہوتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں عماد عرفانی (جامی)، صنم سعید (زیبا)، عاشر وجاہت (سبک)، اریکا حق (دنین)، نورے ذیشان، ہانیہ احمد ودیگر شامل ہیں۔
اس کی کہانی مردوں کی ذمہ داریوں کے اہم موضوعات پر مبنی ہے، زیبا اور جامی کی کہانی بہت سے دوسرے خاندانوں کی سچائی کی عکاسی کرتی ہے جو ہم اپنے اردگرد دیکھتے ہیں۔
جامی کو ایسا شوہر دکھایا گیا ہے جو گھر اور بچوں کی ذمہ داری نہیں اٹھاتا بلکہ گھر میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن جاتے ہیں جس کے بعد بیٹا سبک بھی والدہ کے خلع لینے کی حمایت کرتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ زیبا نے جامی سے خلع لینے کا فیصلہ کیا اس کا بیٹا خاندان کا حقیقی کفیل نکلا کیونکہ اس نے اپنی ماں کے ساتھ کھڑے ہوکر ٹاکسک شادی سے باہر آنے میں ان کی مدد کی، وہ منظر جہاں زیبا آخرکار خلع نامے پر دستخط کرتی ہے تو خواتین جذباتی ہوجاتی ہیں۔
اب سبک کی عالیہ خالہ کے کردار نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ خالہ نے ثابت کردیا کہ بہن کے بچے بھی اپنے ہی ہوتے ہیں۔
عالیہ، زیبا کے پاس آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’آپ جانتی ہیں کہ دنین، سبک کو پسند کرتی ہے اس کے گھر والے بھی اسے پسند کرتے ہیں، میں نے اس کے گھر جانے سے پہلے آپ سے پوچھا تھا، زیبا کہتی ہیں کہ میں نے مشورہ کیا تھا سبک نے کہا اس کے لیے طحہٰ بہتر آپشن ہے۔‘
خالہ کہتی ہیں کہ سبک کو میرے پاس بھیجیں، انہیں لگ رہا تھا کہ سبک کا رشتہ لے کر آرہے ہیں، اگر دنین، سبک کو پسند کرتی تھیں تو بتادیں میں طحہٰ اور ثانیہ باجی کو منع کردیتی، جس طرح میرے لیے طحہٰ ہے اسی طرح سبک ہے لیکن آپ نہیں سمجھتی، یکطرفہ رشتے نہیں چلتے یہ بات آپ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔
وہ کہتی ہیں کہ زیبا باجی آپ کو بیٹے کو بتانا چاہیے کہ لڑکی پسند کرتی ہے اچھی ہے پیاری تو اس سے شادی کرو پر آپ کسی کی نہ سن کر غلط فیصلہ کررہی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JI0uS7w