’گیند ہلانا زبان ہلانے سے زیادہ مشکل کام ہے‘ سابق کرکٹر کا عامر پر طنز

سابق چیف سلیکٹر اور کرکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ محمد عامر سمجھ لیں گیند ہلانا زبان ہلانے سے زیادہ مشکل کام ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا تو مجھے یہ لگ رہا ہے کہ انہوں نے اس لیے پک کیا تھا کہ وہ گیند ہلا لیتا ہے لیکن وہ بالکل ہی آؤٹ آف ٹچ دکھائی دے رہے ہیں۔

محمد وسیم نے عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ گیند ہلانا زبان ہلانے سے زیادہ مشکل کام ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم پی ایس ایل 11 میں اب تک پہلی فتح کی منتظر ہے اور انہیں لگاتار چھ میچوں میں شکست ہوئی ہے اور محمد عامر اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یہ پڑھیں: بھارتی ٹیم سے متعلق درست پیشگوئیاں، چیٹ جی پی ٹی نے محمد عامر کو ’’نجومی بابا‘‘ بنا ڈالا!

یاد رہے کہ محمد عامر نجی ٹی وی کے شو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بولنگ کی ٹپس دیتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس پی ایس ایل میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے  جس کے بعد سابق کرکٹر کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

محمد عامر نے اپنے عروج کے دور میں چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور میچ کے ہیرو قرار پائے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HIQMVPe
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad