پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔
اداکار احسن خان نے ذہنی دباؤ کے لے قرآن کریم کی سورت کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے روحانی اثرات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں ڈرامہ سیریل میں منفی کردار کے بعد ڈپریشن کا شکار رہا۔
ان کے مطابق قرآن پاک میں بھی ڈپریشن جیسے احساسات کا ذکر موجود ہے اور اس سے نکلنے کا راستہ بھی بتایا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا
احسن خان کے مطابق قرآن کریم ناصرف ڈپریشن جیسے مسائل کو تسلیم کرتا ہے بلکہ ان کا حل بھی فراہم کرتا ہے اور سورۃ الضحیٰ کی تلاوت انسان کے لیے سکون اور امید کا باعث بن سکتی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ سورۃ الضحیٰ میں انسان کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام موجود ہے، یہ سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کبھی انسان کو تنہا نہیں چھوڑتے، حتیٰ کہ مشکل اور تنہائی کے وقت میں بھی نہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اسلام میں دوسروں کی مدد کرنے کو بھی ذہنی سکون کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے، جب آپ کسی کے لیے اچھا کرتے ہیں تو آپ خود بھی بہتر محسوس کرتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x5SWU2r