پاکستان کے اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کی مدینہ منورہ میں نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عاشر وجاہت نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مدینہ منورہ میں نعت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مدینے جیسا سکون دنیا میں کہیں نہیں۔‘
اداکار کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ اس کی ویڈیو پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکار خاقان شاہنواز نے بھی ویڈیو کو ’خوبصورت‘ قرار دیا ہے۔
کومل میر نے بھی لکھا کہ خوبصورت مبارک ہو، شازیہ وجاہت نے کہا کہ ’ماشا اللہ خوبصورت سفر انجوائے کریں۔‘
واضح رہے کہ عاشر وجاہت ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں عماد عرفانی اور صنم سعید شامل ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hxZTqLd