بشریٰ انصاری کے ساتھ اداکاری کا تجربہ کیسا رہا؟ بھارتی اداکار نے بتا دیا

بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے بتایا ہے کہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ اداکاری کا تجربہ کیسا رہا ہے۔

کنول جیت سنگھ معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں جو 1980 اور 90 کی دہائیوں میں اپنے مشہور کرداروں کے ذریعے جانے جاتے ہیں۔

چھوٹے پردے سے ہٹ کر وہ کئی کامیاب فلموں جیسے ستے پہ ستہ، ماچس، اور حالیہ کامیاب فلموں میں نظر آئے ہیں۔

حال ہی میں کنول جیت سنگھ کی اداکار ابھیمانیو اروڑا کے ساتھ پوڈ کاسٹ کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کھل کر کہا اور اسما عباس کی تعریف بھی کی۔

یہ پڑھیں: بشریٰ انصاری کا لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم بیان

اداکار نے کہا کہ میں پہلے بھی پاکستانی ڈرامے دیکھتا تھا اور میں نے بشریٰ انصاری کے ساتھ کام کیا، جو قابل ذکر اداکارہ ہیں اور میری بہت اچھی دوست ہیں، وہ ایک بہترین رائٹر بھی ہیں، ہم نے ویب سیریز کچھ دل نے کہا میں کام کیا ان کے ساتھ کام کا تجربہ شاندار رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن اسما عباس بھی شاندار اداکارہ ہیں اور کافی مقبول ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dylFLUt
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad