پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کی آڑ میں کھیلنے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فیصلے کی آڑ میں کھیلنے والے ملک پر پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے دہائیوں سے امریکا کو لوٹنے والے ملک کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف لگانے کےلیے کانگریس سے دوبارہ منظوری لینے کی ضرورت نہیں، ٹیرف لگانے کے اختیارات پہلے ہی حاصل ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے ناقص فیصلے نے ان کے دیگر ٹیرف اختیارات کی تصدیق کر دی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے انحراف کرنے والوں پر ٹیکسوں کی شرح مزید بڑھا دی جائے گی۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں گلوبل ٹیرف 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے عالمی ٹیرف 15 فیصد کر رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ کئی ممالک دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے رہے ہیں، نئے قانونی ٹیرف جلد جاری کیے جائیں گے، اقدامات امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

یاد رہے امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ غیر ملکی تجارتی شراکت داروں پر عائد ٹیرف غیر قانونی ہیں اور صدر نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی اور وال اسٹریٹ میں کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FqtksKx
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad