آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش پر کوئی جرمانہ نہ کرنیکا اعلان کیا گیا ہے، بنگلادیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے پر بھی غور کیا جائےگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر آئی سی سی کا اہم اعلامیہ سامنے آگیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بنگلادیش کو ورلڈکپ سے اخراج پر تنازعات حل کمیٹی میں جانے کا حق ہے،
اعلامیہ میں کہا گیا کہ بنگلادیش کو 2028 سے 2031 تک کوئی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے پر غورکریں گے، آئی سی سی نے بنگلادیش پر کسی قسم کا جرمانہ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کرانے کےلیے سری لنکن صدر بھی میدان میں آگئے
چیف ایگزیکٹوآئی سی سی سنجوک گپتا نے کہا کہ بنگلادیش کا ورلڈکپ میں نہ ہونا مایوس کن ہے، ورلڈکپ سے بنگلادیش کی غیرحاضری ہم سب کا نقصان ہے۔
آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا کہ ہپاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے درمیان مذاکرات مثبت رہے، بنگلادیش آئی سی سی کا اہم ممبرہے، اس کی قدرکرتے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش کے 20 کروڑ شائقین کے نقصان کا اندازہ ہے، امید ہے ٹی20 ورلڈکپ 2026 نہ کھیلنے سے بنگلادیش کی کرکٹ پر دوررس نقصان نہیں ہوں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YkW069f