بھارت میں فون نمبر بلاک کرنے پر گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بلاس پور میں لڑکی نے مبینہ طور پر بوائے فرینڈ کو فون نمبر بلاک کرنے پر بحث کے دوران چاقو مار کر قتل کردیا۔
گزشتہ سہ پہر پیش آنے والے اس واقعے نے شہریوں کو حیران کر دیا ہے۔
پچیس سالہ کمتا پرساد سوریاونشی کرائے کے مکان میں رہتے تھے اور ایک مقامی ہوٹل میں کام کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی ملاقات 22 سالہ روشننی سوریاونشی سے چھ ماہ قبل انسٹاگرام پر ہوئی تھی اور دونوں میں محبت ہوگئی۔
پچھلے دو تین دنوں کے دوران کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب کمتا نے روشنی کے ساتھ بات چیت بند کر دی اور اس کا نمبر اور میسجز کو بلاک کر دیا، مشتعل ہو کر اور یہ شک کرتے ہوئے کہ اس نے دوسری لڑکی سے دوستی کرلی ہے روشنی چاقو لے کر گھر چلی گئی۔
یہ پڑھیں: کردار پر شک، شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا
جیسے ہی کمتا نے دروازہ کھولا اس نے اس سے موبائل فون کا مطالبہ کیا اور جب اس نے انکار کیا تو شدید جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس کے بعد روشنی نے مبینہ طور پر اس کے سینے میں چھرا گھونپ دیا۔
کمتا کے روم میٹ نے شور کی آواز سنی اور چیک کرنے باہر آئے اور صرف اسے فرش پر گرا پایا، سینے سے خون بہہ رہا تھا، کمتا کی اس وقت موت ہوگئی جب اسے اسپتال لے جایا جارہا تھا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کمٹا بی جے پی لیڈر اور ضلع پنچایت صدر راجیش سوریاونشی کا بھتیجا تھا۔
ملزمہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا کہ وہ چاقو صرف اسے ڈرانے کے لیے لائی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QIPl97V