بلوچستان میں گزشتہ 3روز سے دہشت گردوں کےخلاف جاری آپریشن میں اب تک فتنہ ہندوستان کے 197 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تعاقب اور سینیٹائزیشن آپریشن اب بھی جاری ہیں اور ان 3 دنوں میں آرمی، ایف سی، پولیس اور پی ایم ایس اے کے 22 بہادر جوان شہید ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
دہشت گردوں کی بربریت کا شکار معصوم شہریوں بشمول بلوچ شہریوں کی تعداد 36 ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں پر نشانہ بنایا گیا، کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں، جن میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nSc6lD0