ٹی 20 ورلڈ کپ میں کیا ٹارگٹ رکھا ہے؟ صاحبزادہ فرحان نے بتا دیا

پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹارگٹ رکھا ہے کہ دو سے تین مرتبہ میچ کا بہترین کھلاڑی بننا ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور پاکستان نے میچ 32 رنز سے جیت لیا۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان کو 73 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل پریکٹس کے دوران بیٹ پر گیند اچھی آرہی ہے تبھی بیٹنگ کوچ کو کہا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ اچھی اننگز کھیلوں گا اور میچ کا بہترین کھلاڑی رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹارگٹ رکھا ہوا ہے کہ ورلڈ کپ میں دو سے تین مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کروں۔

یہ پڑھیں: پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو شکست دے دی

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میرا اور صائم ایوب کا کردار سرکل کا فائدہ اٹھانا ہوتا ہے، صائم نے اچھا اسٹارٹ لیا لیکن وہ آؤٹ ہوگیا، میں نے اٹیکنگ کرکٹ جاری رکھی بطور اوپنر ایسا ہی کھیلنا ہوتا ہے۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف بھی اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GoazLxK
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad