بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، علمیہ خانم

راولپنڈی (27 جنوری 2026): سابق وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی۔

اڈیالہ روڈ پر علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سے آخری ملاقات 2 دسمبر کو کروائی گئی تھی جبکہ سلمان صفدر 20 دسمبر کو گئے اور زبردستی 8 منٹ ملاقات کی تھی۔

علیمہ خانم نے کہا کہ 8 فروری کو ہمارا احتجاج ہے اور پنجاب حکومت نے بسنت کا اعلان کر دیا ہے، یہ خوش آئند ہے دو رنگوں کی پتنگیں اڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مطالبہ آئین، جمہوریت کی بحالی اور رول آف لا ہے، علیمہ خانم

انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ اڑانے نہیں آتی 804 نمبر کی پتنگیں اڑیں گی، ہم باہر نہیں آئیں گے دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے۔

قبل ازیں، پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ روڈ سے مری روڈ کی جانب روانہ ہوئے، عمران خان کی بہنیں قافلے کی قیادت کر رہی تھیں۔

پولیس کی جانب سے علیمہ خانم کی گاڑی کو روکا گیا، اڈیالہ روڈ پر مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Hiae6wt
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad