آزاد کشمیر حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا۔
شدید سردی کے باعث آزاد کشمیر حکومت نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تعلیمی ادارے 17 جنوری تک بند رہیں گے۔
سندھ
سندھ حکومت نے سردی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سندھ میں تعلیمی ادارے 26 جنوری تک صبح 9 بجے کھلیں گے اور چھٹی مقررہ وقت پر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، اسکولز کی بندش کا وقت معمول کے مطابق رہے گا۔
پنجاب
پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ یہ فیصلہ موسم کی شدت اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اسکول اور کالجز اب 19 جنوری سے کھلیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ra4s8w2