معروف اداکار کا بنگالی سنیما میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی نے  فلم ’بھولوبشر مورشم‘ کے ساتھ بنگالی سنیما میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھری ایڈیٹس کے اداکار شمن جوشی نے کہا کہ میں نے فلم بنانے میں اچھا وقت گزارا، شوٹنگ ختم کرنے میں ایک ہفتہ کا شیڈول باقی ہے یہ میرے لیے سنسنی خیز تجربہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس اسکرپٹ کی انگریزی اور ہندی میں تھے، اس لیے میں نے ان دونوں کو پڑھا۔ بنگالی میرے لیے بالکل غیر ملکی زبان تھی۔

یہ پڑھیں: شرمن جوشی بالی وڈ سُپر اسٹار کی فلم کا حصہ بن گئے

اداکار نے کہا کہ میں زبانیں بولنے میں زیادہ اچھا نہیں ہوں اس لیے ایک ڈبنگ آرٹسٹ تھا، میں نے جو ہندی فلمیں کی ہیں ان میں بھی مجھے اپنا کوئی ڈائیلاگ یاد نہیں ہے۔

شرمن جوشی نے کہا کہ بنگالی فلم کے علاوہ میں ایک انگریزی ڈرامے میں کام کررہا ہوں جو 25 جنوری کو شروع ہوگی، یہ وہ زبان ہے جس میں سب سے زیادہ آرام دہ ہوں میں نے ماضی میں ایک انگریزی ڈرامہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کلچرل رومانٹک کامیڈی ڈرامہ ہے جس کا عنوان ‘ڈیئر سندری’ ہے جو منفرد انداز میں زبان کے چیلنجوں سے نمٹتا ہے۔

اداکار کے مطابق دوسرے کا عنوان ہے ‘گڈ بائی کس’، جو کہ تھیٹر چھوڑنے والی ایک خاتون اور میڈیم کے درمیان ہونے والی گفتگو ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZMFtA2i
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad