6 منٹ کی پرفارمنس کے 6 کروڑ، کون ہے یہ اداکارہ؟

ممبئی (6 جنوری 2026): ویسے تو نامور اداکارائیں مختصر جھلک کا بھاری معاوضہ وصول کرتی ہیں لیکن جس اداکارہ کے بارے میں یہاں ذکر کیا جا رہا ہے اس نے 6 منٹ میں 6 کروڑ روپے کما لیے۔

انڈین میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ بھارت کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ساؤتھ انڈین اور بالی وڈ فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کیلیے جانی جاتی ہیں۔

اپنی خوبصورتی، ٹیلنٹ اور دلکشی سے انہوں نے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں کے دوران اداکارہ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے رقص کی وجہ سے ایک بڑی اسٹار بن کر ابھری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سے جھوٹ بالکل برداشت نہیں ہوتا: تمنا بھاٹیہ

تمنا بھاٹیہ حال ہی میں سرخیوں میں اُس وقت آئیں جب انہوں نے 31 دسمبر 2025 کو گوا میں نئے سال کی ایک تقریب میں رقص کی شاندار پرفارمنس دی۔

اداکارہ کو صرف 6 منٹ کے رقص کیلیے 6 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اپنی پرفارمنس کے ہر منٹ کے تقریباً ایک کروڑ روپے کمائے جو کہ ان کیلیے ایک نیا ریکارڈ ہے اور بطور پرفارمر ان کی زبردست مانگ کا ثبوت ہے۔

اگرچہ تمنا بھاٹیہ کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اسپیشل گانوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے، اس تبدیلی نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

مثال کے طور پر اداکارہ فلم ’ریڈ 2‘ میں ایک اسپیشل گانے کیلیے 5 کروڑ روپے اور فلم ’جیلر‘ کیلیے 3 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/r1MpTxa
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad