کپل شرما نے دبئی میں بھی کیفے کھول لیا

کامیڈین کپل شرما 2025 کا اختتام اسٹیج پر پنچ لائن کے ساتھ نہیں بلکہ دبئی میں کافی کے ایک کپ کے ساتھ ایک مختلف نوٹ پر کررہے ہیں۔

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما شوبز انڈسٹر میں قدم جمانے کے ساتھ ساتھ کھانے کے کاروبار میں مزید قدم آگے بڑھتے ہوئے اپنے برانڈ کو مزید توسیع دے رہے ہیں، انھوں نے 2025 کے آخری روز یعنی 31 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں Kap’s Cafe کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

کیفے کا ماحول نیٹ فلکس شو سے متاثر نظر آتا ہے، یہ کیفے ایک ایک ایسی جگہ کے طور تیار کیا جا رہا ہے جہاں شائقین نہ صف بیٹھ سکیں بلکہ کھانے کے ساتھ ساتھ ان کی کامیڈی کا بھی لطف اٹھا سکیں۔

انسٹاگرام ویڈیو میں 44 سالہ کپل شرما کیفے کے داخلی دروازے پر نظر آتے ہیں جبکہ ویڈیو میں دبئی اسکائی لائن بھی واضح ہے۔

کامیڈین اسکرین پر کافی پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں، ان کے چہرے پر مسکراہٹ ہے اور وہ ایک گاہک کا استقبال کرتے ہوئے، پپرسکون اور دوستانہ لہجے کا اظہار کررہے ہیں۔

دبئی میں کیپس کیفے مبینہ طور پر اپنے پہلے دن شام 4 بجے سے 12 بجے تک کھلے گا، اس کیفے کی کینیڈین برانچ میں بھارتی اور مغربی کھانے جیسے وڈا پاؤ، پاستا اور گرم اور ٹھنڈے مشروبات کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cBUbdsN
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad